19 مارچ 2012 - 20:30

مغرب کے تحقیقاتی ادارے جوڈی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے تیل کے خلاف مغرب اور امریکہ کی پابندیوں کے باوجود جنوری کے مہینے میں ایران کی تیل کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔

ابنا: جوڈی تحقیقاتی ادارے نے اتنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے خام تیل کی برآمدات میں جنوری کے مہینے میں اس سے گزشتہ مہینے کی نسبت تیل کی طلب بڑھنے کی وجہ سے اضافہ ہوا ہے۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنوری کے مہینے میں ایرانی تیل کی برآمدات بڑھ کر بائیس لاکھ پینسٹھ ہزار بیرل روزانہ سے تجاوز کر گئی ہیں جو دو ہزار آٹھ کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ .....

/19