17 مارچ 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے سینئر فوجی کمانڈر بریگيڈیر جنرل حسین ولی وند نے کہا ہےکہ ایران دوست ملکوں کو اپنے ماہرین کے تیار کئے ہوئے فوجی سازو سامان اور ٹکنالوجی فروخت کرنے کو تیار ہے۔

ابنا: جنرل حسین ولی وند نے ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی فوج کی کمانڈ اور جنرل اسٹاف کالج کی ایک اہم ترین کا میابی یہ ہے کہ اس کےماہرین نے فوجی اور ٹیکٹیکل سائنس پر دسترسی حاصل کرلی ہے ۔ انہوں نے کہا آج ہمارے اس کالج میں جو تعلیم دی جاتی ہے وہ مغربی کتابوں سے نہیں بلکہ خود ہماری تیار کردہ کتابوں سے انجام پاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے آٹھ سالہ دفاع مقدس اور دیگر جنگوں سے گذشتہ تین دھائيوں میں جو تجربے حاصل کئے ہیں اسی پر اپنا فوجی نصاب تیار کیا ہے ۔ بریگیڈیر جنرل ولی وند نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے فوجی صنعتوں میں بے پناہ ترقی کی ہے اور ضروری ساز سامان نیز ڈیفنس سسٹم بنانے میں خود کفیل ہوگيا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے دیگر ملکوں بالخصوص اپنے ہمسایہ ملکوں کو یہ اطمینان دلا یا ہے کہ ایران کی فوجی ترقی سے انہیں کوئي خطرہ لاحق نہیں ہے بلکہ ہماری یہ ترقی محض دفاعی نوعیت کی ہے۔ ....... /169