ابنا: محمد نہاوندیان نے ہمارے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی اقتصادی پابندیوں کے بارے میں جو مسائل اٹھائے جاتے ہیں ہو ایران کی اقتصادی ترقی کے اعداد و شمار سے تضاد رکھتے ہیں کیونکہ گزشتہ برسوں کے دوران ایران کے تجارتی لین دین میں ہمیشہ اضافہ ہوا ہے اور غیرپٹرولیم اشیا کی برآمدات میں زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ایران کے ایوان صنعت و تجارت کے سربراہ نے کہا کہ ایران کے پندرہ ممالک کے ساتھ زمینی اور سمندری سرحدیں ملتی ہیں اور اس کے ان ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں اس بنا پر خود ان ممالک اور ان کے ذریعے دیگر ممالک کے ساتھ برآمدات کو فروغ دینے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ ......./169
17 مارچ 2012 - 20:30
News ID: 303397
ایران کے ایوان صنعت و تجارت کے سربراہ محمد نہاوندیان نے کہا ہے کہ بائیکاٹ اور پابندیوں کے باوجود رواں سال تیرہ سو نوے ہجری شمسی میں گزشتہ برسوں کی نسبت ایران کی غیرپٹرولیم برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہوا۔