ابنا: لیبیا کی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ عبداللہ السنوسی کو موريتانيا میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔حکام کے مطابق عبداللہ السنوسی کو نواکشوط ہوائی اڈے سے گرفتار کیا گیا۔عبداللہ السنوسی لبیا کے سابق ڈکٹیٹر معدوم کرنل قدافی کے انتہائی قریبی اور قابلِ اعتماد ساتھی اور رشتے دار بھی تھے۔عبداللہ السنوسی قدافی حکومت کا تختہ الٹے جانے کے بعد لبیا سے فرار ہو گئے تھے۔ وہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کو ’انسانیت کے خلاف جرائم‘ میں مطلوب ہیں۔ نامہ نگاروں کے مطابق قصاب کے نام سے پہچانے جانے والے عبداللہ السنوسی قدافی حکومت کے چند نہ پکڑے گئے اہم اراکین میں سے ایک ہیں ذرائع کے مطابق وہ مراکش سے موریتانیا میں وارد ہوئے تھے۔موریتانوی سکیورٹی حکام کا کہنا تھا کہ عبداللہ السنوسی کو رات میں گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ عبداللہ السنوسی مراکش کے شہر کاسابلانکا سے ایک جعلی پاسپورٹ پر آئے تھے۔
.....
/169
17 مارچ 2012 - 20:30
News ID: 303379
ذرائع کے مطابق لیبیا کی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ عبداللہ السنوسی کو موريتانيا میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔