13 مارچ 2012 - 20:30

فلسطین کی قانونی حکومت کے وزیر اعظم اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ ٹارگٹ کلنگ کے خاتمے سے یہ سمجھا جائے گا کہ غزہ پر صہیونی ریاست کی جارحیت ختم ہوچکی ہے۔

ابنا: فلسطین الآن نامی ویب سائٹ کے مطابق اسماعیل ہنیہ نے بین الاقوامی امدادی کارواں میں شامل افراد سے ملاقات میں کہا کہ فلسطین کی حکومت اور قوم ہرگز صیہونیوں کےسامنے نہیں جھکے گي بلکہ صہیونی ریاست کو اپنی دہشت گردانہ کارروائيوں کو ختم کرنا ہوگا۔ انہوں نے صہیونی ریاست کے مقابل ملت فلسطین کی استقامت اور صہیونی حملوں کو روکنے میں مصر کی کوششوں کوسراہا۔ یاد رہے کہ غزہ پر صہیونی ریاست کے تازہ حملوں میں پچيس فلسیطینی شہید اور اسی سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
ادھر صہیونی ریاست کے تازہ حملوں کے پیش نظر اقوام متحدہ میں فلسطین کے نمائندے نے سلامتی کونسل کو ایک خط بھیج کر قدس کی غاصب اور غیر قانونی حکومت کی شکایت کی ہے۔
 
........

/169