ابنا: طلباء نے اس مظاہرے کے بعد کلاسوں کا بائیکاٹ کیا۔ یاد رہے گذشتہ دنوں میں سعودی عرب کی متعدد یونیورسٹیوں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں۔ ادھر انقلاب بلاد الحرمین نامی تنظیم نے سعودی باشندوں سے ملک گير مظاہرے کرنے کی اپیل کی ہے۔
التغیر ویب سائٹ کے مطابق انقلاب بلادالحرمین نامی تنظیم نے سترہ مارچ کو نماز ظہرین کے بعد تمام یونیورسٹیوں اور اسکولوں میں احتجاجی مظاہرے کرنے کی اپیل کی ہے۔ یاد رہے اس سے قبل سعودی عرب میں انسانی اور شہری حقوق کی تنظیم نے آل سعود کی کال کوٹھریوں میں قید افراد کےساتھ اظہار یکجہتی کرنے کے لئے پندرہ اور سولہ مارچ کو دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے۔ ادھر سعودی عرب کی ایرلائن کے ملازموں نے بھی آئندہ ہفتے سے ایرلائن سے وابستہ مراکز میں بدعنوانیوں کےخلاف احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ........
/169