ابنا: ابوترابی فرد نے آج تہران میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں ایک کانفرس سے خطاب میں کہا کہ سامراج نے اسلامی جمہوریہ ایران کو جن چیلنجوں سے دوچار کیا تھا بالخصوص ایٹمی ، ایرو اسپیس اور دیگر علمی و سائنسی میدانوں میں جومسائل کھڑے کئے تھے وہ ایران سائنسی ترقی کا سبب بنے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ایٹمی ٹکنالوجی، ایرو اسپیس ٹکنالوجی، راکٹ اینڈ بیلسٹک میزائيل ٹکنالوجی میں بے پناہ ترقی کی ہے اور یہ ساری پیشرفت سامراج کے مقابل ڈٹ جانے کا ثمرہ ہے۔....... /169