6 مارچ 2012 - 20:30

امریکی صدر باراک اوبامہ نےکہا ہے کہ ایران کا ایٹمی پروگرام کسی بھی ملک کے لئے کوئی خطرہ نہیں ہے گروپ 1+5 اور ایران کے درمیان جلد از جلد مذاکرات کا آغاز ہونا چاہیے۔

ابنا: امریکی صدر نے امریکہ کے صدارتی امیدواروں کی طرف سے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی باتوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ جنگ پسند باتیں کررہے ہیں وہ در حقیقت جنگ کے اخراجات کا ادراک کرنے کے عاجز اور قاصر ہیں۔

اوبامہ نے رامنی میٹ کی جنگ پر مبنی باتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئي کھیل نہیں ہے اس نے کہا کہ بعض لوگ ایک ہفتہ ، دو ہفتے ، ایک ماہ یا دو ماہ کے اندر فوجی کارروائي کرنے کی بات کرتے ہیں جبکہ یہ حقیقت پر مبنی بات نہیں ، کیونکہ سفارتی راستہ کھلا ہے اور سفارتی کارروائی کو فوجی کارروائی پر ترجیح حاصل ہے۔

اوبامہ نے کہا کہ ایران کے خلاف اقتصادی پابندیاں کامیاب ثابت ہورہی ہیں اور امریکہ ایٹمی ایران کو ہرگز برداشت نہیں کرےگا اور اگر ثابت ہوگيا تو امریکہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی بھی کرےگا۔....... /169