ابنا: ہفتے اور اتوار کي رات سيکڑوں کي تعداد ميں طلباء شيکاگو کي سڑکوں پر آئے اور انہوں نے سرمايہ دارانہ نظام کے خلاف نعرے لگائے-
شيکاگو پر قبضہ کرو تحريک کے سيکڑوں حامي بھي طلباء کے مظاہروں ميں شامل ہوگئے اور انہوں نے ملکي معيشت ميں وال اسٹريٹ کا کردار ختم کرنے کا مطالبہ کيا-امريکي طلبا يونيورسٹيوں کي فيسوں ميں اضافے کے خلاف بھي نعرے لگا رہے تھے اور انکا کہنا تھا کہ وال اسٹريٹ ہي ہماري تمام مشکلات کي جڑ ہے-
ڈي پال يونيورسٹي کے سامنے ہونے والے اس مظاہرے کے شرکاء نے اعلي حکام سے مطالبہ کيا کہ وہ انکے مطالبات پر توجہ ديں اور فيسوں ميں اضافہ واپس ليا جائے-
ڈي پال يونيورسٹي کي انتظاميہ نے نئے آنے والے طلبا کي فيسوں ميں پانچ اعشاريہ پانچ في صد جبکہ زير تعليم طلبا کي فيسوں ميں ڈھائي في صد اضافے کا فيصلہ کيا ہے-امريکي يونيورسٹيوں کے طلبا نے سترہ ستمبر سے نيويارک ميں شروع ہونے والي وال اسٹريٹ مخالف تحريک کي تقليد کرتے ہوئے مظاہرے شروع کرديئے ہيں-.......
/169