ابنا: جے کارنی نے کہا کہ ایران کے خلاف کسی بھی طرح کی فوجی کاروائي کرنے سے علاقہ عدم استحکام کا شکار ہوجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایران ، افغانستان اور عراق کےساتھ مشترکہ سرحدیں رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا عراق اور افغانستان میں امریکہ کے فوجی اور سول ماہرین ہیں اور انہیں ایران پر فوجی حملوں کی صورت ميں نقصان پہنچ سکتا ہے۔
وہائٹ ہاوس کے ترجمان نے اسی کے ساتھ ساتھ یہ بھی اعتراف کیا کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے فوجی مقاصد کاحامل ہونے پر کسی طرح کا ثبوت نہیں ملا ہے۔
یاد رہے حال ہی میں امریکہ کی انٹلجنس ایجنسیوں نے ایک بار پھر اعلان کیا ہے کہ ایران ایٹم بم بنانے کے درپے نہیں ہے۔.......
/169