ابنا: روس کے وزیرخارجہ سرگئي لاوروف اور چین کے وزیر خارجہ یانگ جیہ چی نے ٹیلی فوں پر گفتگو میں شام کے ریفرینڈم کو سراہتے ہوئے شام میں اصلاحات پر عمل درامد کی ضرورت پر تاکید کی۔ شام میں اتوار کو نئے آئين پر ریفرینڈم ہوا تھا جس میں نواسی فیصد سے زیادہ ووٹروں نے شرکت کی۔ چین اور روس کے وزرا خاجہ نے شام میں بیرونی مداخلت کی مذمت کرتےہوئے کہا کہ شام میں مداخلت کرنے والے فریقوں کو چاہیے کہ وہ مذاکرات کا ماحول مہیا کرکے حکومت دمشق اور مخالف دھڑوں کے درمیاں گفتگو شروع کروائيں۔
روس اور چین کے وزار خارجہ نے شام کے سلسلے میں اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں میں تعاون جاری رکھنے پر تاکید کی ۔ یاد رہے روس اور چین نے شام کےخلاف امریکہ اور اسکے مغربی اور عرب اتحادیوں کی قرارداد کو ویٹو کردیا تھا جس سے مزاحمتی محاذ کے خلاف سامراج کی ایک سازش ناکام ہوگئي تھی۔
........
/169