ابنا: نيويارک ميں تحريک کے کارکنوں نے ايک فارماسيوٹيکل کمپني کے ہيڈ آفس اوربينک آف امريکا کے دفتر تک مارچ کيا.
پوليس نے کئي مظاہرين کوحراست ميں لے ليا.ملٹي نيشنل کمپنيوں اوربينکوں کے لالچ کے خلاف کيے گئے منفرد مظاہرے ميں دوسو سے زائد افرادشريک ہوئے.
مظاہرين پہلے مارچ کرتے ہوئے نيويارک کے علاقے مين ہيٹن ميں واقع ايک دواسازکمپني کے ہيڈکوارٹرکے باہرپہنچے جہاں انھوں نيکمپني کے خلاف زبردست نعرے لگائے.
يہاں سے مظاہرين نعرے لگاتے، ناچتے گاتے بينک آف امريکاکے سامنے پہنچے.اس موقع پر کئي افراد نے علامتي طورپر جعلي نوٹوں سے بھرے بريف کيس اٹھا رکھے تھے اور وہ ايک ہي نعرہ لگارہے تھے بينک آف امريکا ناٹ فارامريکا. مظاہرے کے دوران پوليس نے کئي افراد کوحراست ميں لے لياہے.
آکوپائي وال اسٹريٹ کے مطابق واشنگٹن،اٹلانٹا،آسٹن ، پورٹ لينڈاورديگرشہروں ميں بھي مظاہرے کيے گئے. .....
/169