ابنا: يونان ميں اسٹينڈرڈ اينڈپورز انسٹي ٹيوٹ نے يونان کے کريڈٹ ريٹ ميں ايک درجہ کي کمي کردي ہے اور اسے ديواليہ پن کے قريب قرار دے ديا ہے جس سے قرضہ دينے والے ملکوں ميں زبردست تشويش پيدا ہوگئي ہے-فرانس ٹونٹي فور کي رپورٹ کے مطابق اسٹنيڈرڈ اينڈ پورز نے يونان کا مالياتي رتبہ ايس ڈي تک گھٹا ديا ہے جس کے معني يہ ہيں کہ اس ملک کي حکومت اپنے قرضوں کا کچھ حصہ ادا کرنے کے قابل نہيں ہے-فني لحاظ سے اس کا مطلب يہ ہوتا ہے کہ يونان کو قرضہ دينے والوں کو ايک سو سات ارب يورو کے قرضے ميں سے کچھ رقم سے ہاتھ دھونا پڑے گا-پرتگال، اسپين اور آئيرلينڈ کو بھي اس وقت اسي طرح کي خراب اقتصادي صورتحال کا سامنا ہے ، اس حوالے سے پرتگال معاشي کفايت شعاري کي پاليسيوں کي وجہ سے ، يورپي يونين اور عالمي بينک سے اٹہتر ارب يورو کے قرضے کي چوتھي قسط حاصل کرنے ميں کامياب ہوگيا ہے-آئيرلينڈ نے بھي اقتصادي ڈھانچے ميں اصلاحات کا عمل جاري رکھنے کي ضمانت پر نئے قرضے کا کچھ حصہ حاصل کرليا ہے-دوسري جانب يورپي يونين نے اسپين سے کہا ہے کہ وہ قرضہ حاصل کرنے کے لئے معاشي کفايت شعاري کي پاليسي پر عملدرآمد کرے تاکہ بجٹ خسارے ميں کمي کي جاسکے-اس ساري صورتحال کے باوجود تازہ ترين خبرين يہ ہيں کہ يورپ کے مرکزي بينک نے کئي سو ارب يورو، يورو زون کے بينکوں ميں انجيکٹ کرنے کا فيصلہ کيا ہے-يورپي مرکزي بينک کے اس اقدام کا مقصد يورو زون کے مقروص ملکوں کي مدد کرنا ہے تاکہ وہ بالواسطہ طور پر اپني مالياتي ضرورتوں کو پورا کرسکيں- بالواسطہ اس لئے کہ مرکزي يورپي بينک کو اميد ہے کہ يورو زون کے بينک اس رقم سے کم سود پر ، مقروض ملکوں کے کريڈٹ بانڈ خريديں گے اور اس طرح ان ملکوں کي مالياتي ضرورتوں کو بالواسطہ طور پر اس قرضے سے پورا کيا جاسکے گا- يونان کو ديواليہ ہونے اور يورو کو نابودي سے بچانے کے لئے کي جانے والي کوششوں کے باوجود جرمني کے وزير خزانہ نے کہا ہے کہ يورو زون سے باہر نکلنے کے لئے جرمني کے سامنے کوئي رکاوٹ نہيں ہے، جرمني کے وزير خزانہ کہ يہ بيان، جو اب تک يورو کےفروغ اور اسے مضبوط بنانے کا سب سے بڑا حامي رہا ہے، يورو کے مستقبل سے نااميد ي کا ثبوت ہے-
.....
/169