27 فروری 2012 - 20:30

سعودي عرب کے حمايت يافتہ بحريني سيکورٹي اہلکاروں نے دارالحکومت منامہ کے قريب مظاہرين پر حملہ کرديا ہے.

ابنا: منامہ کے نواحي علاقے ماليکہ ميں لوگ اپنے جمہوري حقوق کي بحالي کے لئے مظاہرہ کر  رہے تھے کہ سعودي عرب کے حمايت يافتہ بحريني سيکورٹي اہلکاروں نے ان پر حملہ کرديا اور تشدد کے ذريعے انہيں منتشر کرنے کي کوشش کي-

عيني شاہدين کے مطابق سرکاري کارندوں نے شاہي حکومت کے خلاف نعرے لگانے والوں پر آنسو گيس کے گولے پھينکے اور صوتي بموں سے نشانہ بنايا –

بحرين ميں   فرورري دوہزار گيارہ سے انقلابي تحريک جاري ہے اور لوگ ‎سڑکوں پر آکے اپنے حقوق کي بالادستي اور شاہي حکومت کے ‍ خاتمے کا مطالبہ کرتے چلے آرہے ہيں- سعودي عرب نے گزشتہ سال مارچ ميں اپني فوجيں بحرين روانہ کي تھيں تاکہ شاہي حکومت کے خلاف اٹھنے والي عوامي تحريک کو طاقت کے بل پر کچلا جاسکے-

بحريني عوام کي پرامن انقلابي تحريک کے دوران اب تک سيکڑون لوگ شہيد اور زحمي ہوچکے ہيں-

بحرين امريکہ کا اہم اتحادي سمجھا جاتا ہے  اور امريکا کا پانچواں بحري بيڑہ بھي بحرين ميں تعينات ہے- بحريني عوام انقلاب کي کاميابي اور جمہوريت کي بالادستي کے لئے مظاہرے جاري رکھنے کا اعلان کرچکے ہيں -.......

/169