ابنا: روسی وزير خارجہ سرگئی لاوروف نے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے اسرائيلی وزير خارجہ لیبر مین کو ایران پر حملے کے خطرناک نتائج پر متنبہ کیا ہے۔
روسی وزیر خارجہ نے اسرائیلی وزیر خارجہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر حملے کے سنگین نتائج بر آمد ہوسکتے ہیں اور اس سے پورے خطے میں آگ بھڑک سکتی ہے۔
ادھر روسی وزیر خارجہ نے ماسکو میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورینیم کی افزودگی ایران کا حق ہے اور ایران کے اس حق کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا کیونکہ ایران نےاین پی ٹی معاہدے پر دستخط کئے ہیں روسی وزیر خارجہ نے واضح طور پر کہا ہے کہ این پی ٹی میں جو حقوق ہیں ان سے ایران استفادہ کرسکتا ہے اور ایران کے اس حق کا سب کو احترام کرنا چاہیے۔
.......
/169