24 فروری 2012 - 20:30

کراچي/حيدرآباد… آج صبح سويرے بن قاسم ، حيدرآباد،نوابشاہ،پڈعيدن ، خيرپور، کوٹري اورگھوٹکي کے قريب ريلوے ٹريک پر دھماکے ہوئے ،جس سے ٹريک کو نقصان پہنچا اور متعدد ٹرينوں کو مختلف ريلوے اسٹيشنوں پر روک ليا گيا.

ابنا: پوليس کے مطابق سب سے پہلے نوابشاہ کے علاقے گاو?ں لونگ خان کيريو کے قريب ريلوے ٹريک پر دودھماکے ہوئے جبکہ دوسراواقعہ حيدرآباد کے علاقے قاسم آباد ميں پيش آيا جہاں ريلوے ٹريک پر دو دھماکوں سے ٹريک کو ايک سے دو فٹ تک نقصان پہنچا. اس کے علاوہ پڈعيدن کے قريب بھي ريلوے ٹريک پر دودھماکے ہوئے جس کے بعد ٹرينوں کو مختلف اسٹيشنوں پر روک ليا گيا.

اسي دوران حيدر آباد ميں لطيف آباد کے قريب بھي ٹريک پر دو دھماکے ہوئيجن سے ٹريک کو نقصان پہنچا اور لوگوں ميں خوف و ہراس پھيل گيا. خيرپور کے قريب ڈيپارچہ ميں ٹريک پر دھماکا کيا گيا،جس سے ٹرينوں کي آمدورفت متاثر ہوئي. اس کے علاوہ کوٹري کے قريب بھي دھماکا ہوا ،جس سے ٹريک کے دو فٹ کے حصے کو نقصان پہنچا. گھوٹکي کے قريب گڑنگي کے مقام پربھي ريلوے ٹريک پر دو دھماکے ہوئے،جس سے ٹريک کو نقصان پہنچا.

اس کے بعد بن قاسم کے قريب بھي ريلوے ٹريک پر ہلکي نوعيت کے دھماکے نے ريلوے ٹريک اڑا ديا. ريلوے ذرائع کے مطابق زکريا اور فريد ايکسپريس کو صادق آباد پر روک ليا گيا ہے.
......

/169