ابنا: سيکڑوں کي تعداد ميں بحريني شہري منامہ ميں اپنے جمہوري حقوق کے لئے مظاہرے کر رہے تھے کہ سعودي عرب کے کرائے کے فوجيوں نے ان حملہ کرديا۔سعودي فوجيوں نے مظاہرين کو تشدد کا نشانہ بنايا اور زہريلي آنسوگيس اور صوتي بموں کا آزادانہ استعمال کيا۔يہ مظاہرے بحرين کے چودہ فروري نامي اتحاد کي اپيل پر ملک کي انقلابي تحريک کے دوران شہيد ہونے والوں کے قاتلوں کے قصاص کے مطالبے کے لئے کئے گئے تھے۔
جمعے کو چودہ فروري نامي اتحاد کي اپيل پر ملک بھر ميں ايسے ہي مظاہرے کئے جارہے ہيں۔
بحرين ميں چودہ فروري دوہزار گيارہ سے انقلابي تحريک جاري ہے جس کے دوران بحريني اور سعودي فوجيوں کے پر تشدد حملوں ميں درجنوں بحريني شہري شہيد اور سيکڑوں زخمي ہوچکے ہيں۔.......
/169