23 فروری 2012 - 20:30

سعودی عرب کے شہر قطیف میں سخت اور شدید سکیورٹی کے باوجود عوام نے آل سعود کے ظلم و ستم کے خلاف مظاہرے کئے ہیں۔

ابنا: سعودی عرب کے مشرق علاقوں میں آل سعود کے خلاف شدید عوامی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک درجنوں افراد شہید اور سیکڑوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے سعودی عرب میں ظلم و ستم کے خلاف عوامی مظآہرے جاری ہیں لوگ سعودی بادشاہت کے خلاف اور ملک میں جمہوریت کے نفاذ کا مطالبہ کررہے ہیں  سعودی شہریوں کا کہنا ہے آل سعود امریکہ اور اسرائیل کے نوکر اور غلام ہیں، سعودی عرب کے مظآہرین نے بحرین میں جاری عوامی مظآہروں کی بھی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ مظاہرین نے آل سعود اور آل خلیفہ کی جیلوں میں بند قیدیوں کی آزادی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔....... /169