ابنا: بحرین کی عمل اسلامی پارٹی کےسربراہ علامہ المحفوظ نے اپیل کورٹ میں آل خلیفہ کےبعض جرائم کی وضاحت کرتےہوئے کہاکہ انھیں پینتالیس دنوں تک ایک انڈرگراؤنڈ کال کوٹھری میں رکھ کرشدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
ایک اور قیدی جاسم الدمستانی نے عدالت میں بیان دیتےہوئےکہاکہ گیارہ مہینوں کی قید کےدوران ان پر بری طرح تشدد کیاگیا اوراس تشدد کےآثار ان کےجسم پرنمایاں ہیں۔
بحرین میں مظاہروں کےدوران گرفتارہونےوالےایک اور قیدی نے کہاکہ وہ شدید تشدد کےنتیجےميں کئی بار بیہوش ہوئے اورآل خلیفہ کےاہلکاروں نے ان پردباؤ ڈالنے کےلئے ان کی بیوی کوگرفتار کیا اور گھروالوں کوبھی زدو کوب کیا۔
آل خلیفہ نےچودہ فروری سن دوہزارگیارہ سے بحرین کے مختلف طبقے سےتعلق رکھنےوالےافراد بالخصوص علمی اورمذہبی شخصیتوں کوگرفتارکیاہے۔........ /169