ابنا: ماسکو سے ايتار تاس کي رپورٹ کے مطابق روسي پارليمنٹ کے اسپيکر سرگئي ناريشکين نے کہا ہے کہ امريکيوں کي سمجھ ميں يہ بات نہيں آرہي ہے کہ ان کي ميزائيل شيلڈ کا رخ روس کي ايٹمي تنصيبات کي طرف نہيں ہونا چاہئے -
روسي پارليمنٹ ڈيوما کے اسپيکر نے کہا ہے کہ روس اپني اور اپنے دوستوں اور اتحاديوں کي سلامتي کے لئے ضروري اقدامات کرے گا -
روس کے وزير اعظم ولاديمير پوتين نے بھي اعلان کيا ہے کہ کرملن، روس کي سرحدوں کے نزديک امريکا کے اينٹي ميزائيل پروگرام کي طرف سے غافل نہيں رہ سکتا -
انہوں نے کہا کہ اينٹي ميزائل سسٹم کے بارے ميں امريکا اور نيٹو کي پاليسياں ماسکو کو مجبور کررہي ہيں کہ وہ اپنے فضائي اور خلائي دفاع پر زيادہ توجہ دے اور اپني فوجي قوت بڑھائے -
انہوں نے کہا کہ روس کے لئے ضروري ہے کہ دنيا ميں طاقت کا توازن برقرار رکھنے کے لئے ايسے وسائل کو بڑھائے جو اينٹي ميزائيل سسٹم کو عبور کرسکتے ہيں.
........
/169