19 فروری 2012 - 20:30

آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے بحرینی عوام کے خلاف آل خلیفہ کے مظالم پر دنیا کی مجرمانہ خاموشی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: بحرینی عوام اپنے ملک میں عرب ریاستوں کی فوجی مداخلت کے خلاف ہیں۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق علمائے بحرین کی کونسل کے سربراہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے نماز جمعہ کے خطبوں میں کہا: ہم آل خلیفہ کی طرف سے عوامی مطالبات کو نظر انداز کرنے اور مکر و فریب کی پالیسی پر کاربند رہنے کے خلاف ہیں اور عرب ریاستوں کی طرف سے آل خلیفہ کی فوجی حمایت نیز اس حکومت کو حاصل بین الاقوامی حمایتوں کے خلاف اور اس حکومت کر جرائم و مظالم پر عالمی خاموشی سے بیزار ہیں۔

"آیت اللہ شیخ عیسی قاسم" نے الدراز کے علاقے میں مسجد امام جعفر صادق علیہ السلام میں نماز جمعہ کے خطبوں کے دوران کہا: آل خلیفہ حکومت کی طرف سے جبر و تشدد اور دہشت گردی پر مبنی روشیں، نہ صرف عوامی عزم کو کمزور نہیں کرسکی ہیں بلکہ آج بحرینی عوام اپنے جائز مطالبات کے حصول کے لئے ماضی سے کہیں زیادہ پرعزم اور متحد ہوچکے ہیں اور ان کے ارادے کو مزید تقویت ملی ہے۔

آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے آل خلیفہ کے تشہیری و ابلاغی وعدوں اور دعؤوں اور مکر و فریب پر مبنی بیانات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: بحرین تمام شیعہ اور سنی باشندوں کا مشترکہ ملک ہے اور جو لوگ کہتے ہیں کہ بحرین میں ایک ہی مکتب کے پیروکاروں کو رہنا چاہئے، وہ فتنہ انگیزی کے درپے ہیں۔

شیخ عیسی قاسم نے کہا: بحرینی عوام عدل و انصاف اور آزادی و استحکام کے خواہاں ہیں اور آل خلیفہ کی حکومت لوگوں کو سڑکوں پر مہلک ہتھیار استعمال کرکے کچل سکتی ہے لیکن وہ عوام کو خاموش کرنے اور مزاحمت ترک کرنے پر مجبور نہیں کرسکتی۔

.......

/169-110

تفصیل کے لئے روجوع کیجئے:

بحرین کا انقلاب کرامت 370ویں اور 371ویں دن کے واقعات/ سترواں شہید؛ بحرینی عوام میدان شہداء میں/ اپڈیٹس