19 فروری 2012 - 20:30

عراقی سیکورٹی فورسز نے اپنے ملک میں قطر سے تعلق رکھنے والے ایک جاسوس کی گرفتاری کی خبر دی ہے ۔

ابنا: عراق کے الشرقیہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق عراقی سیکورٹی فورسز نے کہا ہےکہ عراق کے دارالحکومت بغداد کے المنصور علاقے سے قطر سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گيا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال اکتیس دسمبر کو عراق سے امریکی فوجیوں کی پسپائی کے بعد قطر سعودی عرب کے ساتھ مل کر عراق کو بدامنی کا شکار ظاہر کرنے کے لۓ دہشتگر عناصر کو عراق میں بھیجتا ہے۔ ان دنوں قطر مشرق وسطی کے علاقے میں امریکہ اور صہیونی ریاست کی پالیسیوں کو عملی جامہ پہنا رہا ہے اور وہ شام میں بشار اسد کی حکومت کو سرنگون کرنے کے لۓ اس ملک میں مداخلت بھی کررہا ہے۔........

/169