17 فروری 2012 - 20:30

آج بھی بحرین کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر حکومت مخالف مظاہرے ہوئے۔

ابنا:اطلاعات کے مطابق ملت بحرین نے آج منامہ کے مرکزی اسکوائر پر مظاہرے کرنے کا اعلان کیا تھا۔ بحرین میں آل خلیفہ کی شاہی حکومت کے خلاف ملک گير احتجاج اور مظاہروں کے بعد آل خلیفہ کے کارندوں نے ہزاروں افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

بحرین میں چودہ اور پندرہ فروی کو ملک گير سطح پر انقلابی تحریک کی سالگرہ پر مظاہرے ہوئے تھے۔ گرفتار شدگان میں خواتین اور زخمی بھی شامل ہیں۔

ادھر اطلاعات ہیں کہ بحرین کے تین دیہی علاقوں پر آل خلیفہ کے کارندوں نےحملے کئےہیں جس کے بعد ان علاقوں کے باشندوں نے امداد کی اپیل کی ہے۔

جمیت الوفاق ملی نے آج ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ آل خلیفہ کے درندوں نے سترہ جزیرے میں مھزہ اور اسفالہ کے علاقوں پر حملے کئے ہیں اور مظاہریں کو اغوا کررہے ہیں، بتایا جاتا ہے آل خلیفہ کے کارندوں ان علاقوں سے اب تک دسیوں مظاہرین کو اغوا کرلیا ہے۔ شاہی فوج نے ان علاقوں کا شدید محاصرہ کررکھا ہے۔
........ 
/169