ابنا: مظاہرين کے خلاف پوليس کے تشدد آميز برتاؤ کے باوجود مظاہرين نے ضبط و تحمل کا ثبوت ديا اور پوليس سے ٹکراؤ کي کوشش نہيں کي ـ پوليس کے ہاتھوں خيمے اکھاڑ ديئے جانے پر مظاہرين نے کہا ہے کہ آئندہ دنوں ميں خيموں کي تعداد ميں زبردست اضافہ ہوگا اور اس طرح پوليس کے اقدام کا جواب ديا جائے گاـ امريکہ ميں سترہ ستمبر کو جو امريکي آئين کي منظوري کا دن ہے سرمايہ دارانہ نظام کے خلاف نيويارک سے تحريک شروع ہوئي جو بہت تيزي سے امريکا کے ديگر شہروں اور متعدد ملکوں ميں پھيل گئي جو اب تک جاري ہےـ
مظاہرين کا کہنا ہے کہ امريکا کے مالياتي اداروں کي پاليسياں پوري طرح امريکي سرمايہ داروں کے مفاد کے مطابق بنائي گئ ہيں ـ مظاہرين نے امريکا کي معاشي بدحالي پر احتجاج کرنے کے ساتھ ہي بے روزگاري اور افغان جنگ پر بھي شديد اعتراض کيا-.......
/169