اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ایک بحرینی قانوندان نے کہا کہ ایک سال کے دوران تمام تر دباؤ اور قتل و غارت کے باوجود لوگوں کی بامقصد استقامت اور جائز مطالبات پر ان کا بجا اصرار روز بروز شدید سے شدیدتر ہوگیا ہے اور آج آل خلیفہ خاندان کو ایک سال قبل کی نسبت بے شمار چیلنجوں اور خطروں کا سامنا ہے۔ عباس العمران نے مزید کہا: 14 فروری کے نوجوانوں نے ایک ایسے نظام بادشاہت کے پیروں سے زمین کھینچ لی جس نے عوام کے مطالبات کو کچلنے کے لئے زور زبردستی اور جبر و تشدد کا سہارا لیا۔ انھوں نے کہا: آج بحرین میں پرانا فارمولا ناکارہ ہوچکا ہے اور آل خلیفہ کی فوجی قوت عوام کے سامنے بےوقعت ہوچکی ہے۔ العمران نے کہا: گذشتہ سال کے دوران آل خلیفہ خاندان نے عام عدالتی کاروائیاں فوجی عدالت کے سپرد کردیں اور اس عدالت نے تشدد کی انتہا کرتے ہوئے عوام کو پھانسیوں اور عمر قید کی سزائیں سنائیں، آل خلیفہ خاندان نے کرائے کے بیرونی قاتلوں سے پولیس اور فوج تشکیل دی اور دوسری طرف سے آل سعود کو بحرین پر فوجی جارحیت کرنے کی ترغیب دلائی اور تمامتر ذرائع ابلاغ کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک میں فرقہ واریت پھیلانے کی بھرپور کوششیں کیں لیکن انقلاب بحرین کے تسلسل نے ان تمام سازشوں کو ناکام بنایا اور آل خلیفہ کے تمام اقدامات آخرکار 14 فروری کے انقلابیوں کی استقامت اور پر امن جدوجہد کے سامنے اپنا رنگ ڈھنگ کھوگئے۔ انھوں نے کہا: آل خلیفہ کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ حکومت 14 فروری کو ہونے والے ہر احتجاج کے ساتھ آہنی ہاتھ سے نمٹا جائے گا لیکن بحرینی عوام آل خلیفہ کی اس طرح کی دھمکیوں کو کوئی وقعت نہیں دیتے۔ آل خلیفہ کے اہلکاروں نے ان دنوں دھمکیاں تیز کردی ہیں لیکن یہ دھمکیاں اب عوام کو خوفزدہ نہیں کرتے کیونکہ وہ اپنے انقلاب کو جاری رکھنے کے لئے پر عزم ہیں۔ العمران نے کہا: بعض لوگ کہتے ہیں کہ انقلابیوں کی استقامت آل خلیفہ کو مشتعل کررہی ہے اور میں ان سے پوچھتا ہوں کہ کون ہے جو دوسروں کو مشتعل کررہا ہے؟ آل خلیفہ حکومت یا عوام؟ کیا نہتے عوام پر گولی چلانے جیسے اقدامات اشتعال انگیز نہیں ہیں؟ کیا مساجد کی شہادت اور نوامیس کی بے حرمتی اور لوگوں کے گھروں میں آنسو گیس اور زہریلی گیس کے گولے پھینکنا، اشتعال انگیز نہیں ہے؟ کیا رہائشی علاقوں پر آل خلیفہ سے وابستہ بیرونی غنڈوں کے حملے اشتعال انگیز نہیں ہیں؟ سوال تو یہ ہے کہ ملت بحرین کی طرف سے بیان کی آزادی کا مطالبہ اشتعال انگیز کیوں سمجھا جاتا ہے؟ اور شہر کے ایک خاص اسکوائر جیسے لؤلؤہ اسکوائر پر عوام کا دھرنا اشتعال انگیز کیوں سمجھا جاتا ہے؟
........
169-110
تفصیل کے لئے روجوع کیجئے: