13 فروری 2012 - 20:30

بحرین میں آل خلیفہ کی شاہی حکومت کے زرخرید ایجنٹوں نے دو انقلابی جوانوں کو گاڑی سے کچل کر شہید کردیا ہے۔ گاڑیوں سے ٹکر مارکر انقلابیوں کو شہید کرنا آل خلیفہ کا نیا شیوہ ہے۔ یہ واقعہ بنی جمرہ میں پیش آیا ہے ۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق سترہ علاقے میں آل خلیفہ کے کارندوں نے اسکول کے بچوں پر آنسو گيس کے گولے داغے ہیں۔ادھر منامہ میں بھی پرامن مظاہرین پر فوج نے حملے کرکے کئي افراد کو زخمی کردیا ہے۔

ادھر آل ‎خلیفہ کے کارندوں نے منامہ کے قریب میں پرامن مظاہرین پر حملہ کیا ہے جس میں کئي افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلاد القدیم علاقے میں پرامن مظاہرین پر آل خلیفہ کے وحشی کارندوں کے حملوں کے بعد مظاہرین کے ساتھ آل خلیفہ کے کارندوں کی جھڑپیں شروع ہوگئيں۔

ادھر اطلاعات ہیں کہ بحرینی انقلابیوں نے آل خلیفہ کے کارندوں کو رہائيشی علاقوں سے پسپائي اختیار کرنے پر مجبور کردیا ہے۔ ملت بحرین نے گذشتہ شب مختلف علاقوں میں مظاہرے کرکے اپنے مطالبات پر زور دیا تھا۔ بحرینی جوانوں نے دستی بم پھینک کر آل خلیفہ کے کرائے کے غنڈوں کو بھاگنے پر مجبور کر دیا۔....... /169