12 فروری 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کےکمانڈرجنرل حبیب اللہ سیاری نےکہاہےکہ ہماری بحریہ بحراطلس سمیت آزاداوربین الاقوامی سمندرمیں ہرمقام پرموجود رہنےکی طاقت رکھتی ہے۔

ابنا: جنرل حبیب اللہ سیاری نےآج بحریہ کی ضرورت کی ہرطرح کےبوٹس سمیت انواع واقسام کےسازوسامان کی مرمت ، ڈیزائیننگ اورپروڈکشن کی صلاحیت کی حامل ہونےکی جانب اشارہ کرتےہوئےکہاکہ ایرانی بوٹس، حکام کےحکم پر بحراطلس اورآزاد وبین الاقوامی سمندر میں ہرمقام پر مقام پر جاتی ہیں۔

جنرل سیاری نے بحریہ کے دستے کے بحراحمراورنہرسوئيز سےگزرکرمیڈیٹیرین سی میں پہنچ جانےسمیت آزاد اوربین الاقوامی سمندر میں بحریہ کے اٹھارہویں دستے کی موجودگی ،بحری قذافوں سےمقابلہ نیزایرانی وغیرملکی تجارتی جہازوں کونجات دلانے کی دسیوں مثالیں اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کی توانائیوں کاثبوت ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کا اٹھارہواں دستہ اس سےقبل ، آزاد اوربین الاقوامی سمندر میں تعیناتی سمیت بحیرہ عمان ، آبنائےباب المندب ، بحراحمر اورنہرسوئيز کوعبورکرکےپہلی باربحیرہ روم میں پہنچا ہے. .......

/169