ابنا: جاناتھن گرانوف نے ایران کے خلاف جاری امریکی پروپگینڈوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروپگينڈے صہیونی لابیوں کے اشاروں پر ہورہے ہیں۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایران جیسی امن پسند متمدن اور مہمان نواز قوم کے خلاف جنگ کرنا محض دیوانگي ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم دنیا میں سب سے زیادہ امن پسند ہے لیکن افسوس کہ امریکی ذرائع ابلاغ نے اپنے پروپگينڈوں سے اسکی تصویر مسخ کرکے پیش کی ہے۔
انہوں نے ایران کے خلاف امریکی حکومت کی غلط پالیسیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج ایک بار پھر امریکی حکومت غلطی کررہی ہے اور اپنے ناقابل دفاع ماضی کا تدارک کرنے کے لئے دھمکیوں اور پابندیوں کا سہارا لے رہی ہے۔
یاد رہےجانا تھن گرانف نے اقوام متحدہ میں منعقدہ اسلامی انقلاب کی تینتیسویں سالگرہ میں شرکت کی تھی۔.......
/169