ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے اسلامی انقلاب اکی کامیابی کی برسی کے موقع پر تہران میں ایک عظيم الشان عوامی اجتماع سے فلسطینی وزیر اعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کی آزادی صرف جہاد اور مقاومت کے ذریعہ ہی ممکن ہے فلسطینی وزير اعظم نے ایرانن میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کی برسی اورایرانی عوام کی استقامت و پائداری پر انھیں مبارک باد پیش کی۔ انھوں نے کہا کہ عرب ممالک میں جاری عربی بہار فلسطین کی آزادی کا پیش خیمہ ہے۔
اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ میں اس عظيم موقع پر رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای، ایرانی حکام اور ایرانی قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں انھوں نے کہا کہ میں تہران کے آزادی اسکوائر سے تمام عرب اور مسلمان جوانوں کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم ہر گز اسرائيل کی غاصب صہیونی ریاست کو سرکاری طور پر تسلیم نہیں کریں گے اور اسرائیل کی نابودی تک ہماری جد وجہد جاری رہےگی انھوں نے کہا کہ فلسطین اور بیت المقدس کی آزادی تک ہمارا جہاد جاری رہےگا۔
انھوں نے کہا کہ اس سال ایرانی عوام اس حالت میں اسلامی انقلاب کی برسی منا رہے ہیں کہ علاقہ میں اسلامی بیداری اور عربی بہار کا سلسلہ جاری ہے اور اب ایران کا اسلامی انقلاب تنہا نہیں بلکہ علاقہ میں اس کے حامی اور یار و یاور پیدا ہوگئے ہیں ۔
اسماعیل ہنیہ نے ایرانی حکومت اور عوام کی طرف سے فلسطینیوں کی سچی، حقیقی اور عملی مدد پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی کے بعد مسئلہ فلسطین ایک بار پھر زندہ ہوگیا اور ہم اس سلسلے میں ایرانی عوام کے مشکور اور ممنون ہیں۔
........
/169