8 فروری 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے خلائي مرکز کے انچارج حمید فاضلی نے کہا ہے کہ نوید علم وصنعت سٹیلائیٹ نے ابتدائی تصاویر ارسال کر دی ہیں۔

ابنا: حمید فاضلی نے آج عشرہ فجر میں خلائي ٹیکنالوجی کے دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں کہا کہ جدید ترین مصنوعی سیارچے نوید علم و صنعت سے پہلی تصویریں دریافت کی گئي ہیں اور یہ سیارچہ زمینی اسٹیشن کو پیغامات بھیج رہا ہے۔ یاد رہے ایرانی ماہرین نے دوبرسوں کی انتھک کوششوں کےبعد تہران یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی میں یہ سٹیلائیٹ بنایا تھا اور گذشتہ جمعے کو اسے خلاء میں بھیجا گيا تھا۔ ایرانی ماہرین نے کامیابی سے اسے زمین کے مدار میں قراردے دیا ہے۔ ........

/169