7 فروری 2012 - 20:30

يمن ميں ہزاروں شہريوں نے ايک بار پھر وسيع مظاہرے کرکے ڈکٹيٹر عبداللہ صالح پر مقدمہ چلانے کا مطالبہ کيا ہے -

ابنا:  دارالحکومت صنعا سميت يمن کے مختلف شہروں ميں ہزاروں لوگوں نے سڑکوں پر نکل کے مظاہرے کئے - مظاہرين نے ڈکٹيٹر عبداللہ صالح کا عدالتي ا‎سثنا ختم کرنے اور اس پر مقدمہ چلانے کا مطالبہ کيا –
مظاہرين کا کہنا ہے کہ يمن کي انقلابي تحريک کے دوران عبداللہ صالح کے حکم پر سيکورٹي اہلکاروں اور فوجيوں نے اپنے وحشيانہ حملوں ميں تقريبا دو ہزار افراد کا قتل کيا ہے بنابريں اس کو عدالتي استثنا نہيں ديا جاسکتا- رپورٹ کے مطابق دارالحکومت صنعا ميں فضائيہ اور زميني فوج کے سيکڑوں فوجيوں نے بھي احتجاجي مارچ کيا اور ايئر فورس کے کمانڈر، جنرل محمد صالح کو اس کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کيا - جنرل محمد صالح ڈکٹيٹر عبداللہ صالح کا سوتيلا بھائي ہے –

 ........

/169