ابنا: سعودي عرب کے شہريوں نے الشرقيہ صوبے کے قطيف اور العواميہ شہروں ميں مظاہرے کرکے آل سعود کے سيکوريٹي اہلکاروں کي جانب سے مظاہرين کے خلاف تشدد کي سخت مذمت کي ہے -
مظاہرين نے اسي طرح احتجاج ميں شامل افراد پر فائرنگ کرنے والے سيکورٹي اہلکاروں کے خلاف قانوني کارروائي اور سياسي قيديوں کي رہائي کا بھي مطالبہ کيا - سعودي سيکورٹي فورس نے چوبيس جنوري کو قطيف ميں مظاہرين پر فائرنگ کردي تھي جس سے کئ مظاہرين زخمي ہو گئے جن ميں کئ کي حالت نازک بتائي جاتي ہے -
در ايں اثنا سعودي عرب کے الطويرق قبيلے کے تقريبا چار سو اراکين نے شاہ عبد اللہ کے مشير احمد بن ناصر العبيکان کي جانب سے اپنے جائداد پر دھوکے سے قبضے کے خلاف دھرنا ديا -
احمد بن ناصر العبيکان نے جعلي چيک دے کر ان لوگوں کي زمينوں پر قبضہ کر ليا ہے- قبائيلوں کي زمينوں پر قبضہ ايسي صورت ميں کيا گيا ہے کہ جب الطويرق قبيلے کے سرداروں اور بزرگوں نے اپني زمينوں کے کاغذات کے صحيح ہونے اور احمد بن ناصر العبيکان کي جانب سے اپنے عہدے کے غلط استعمال کو ثابت کر ديا ہے-........
/169