ابنا: مظاہرين نے مختلف شہروں ميں احتجاج کرتے ہوئے اپنے مقصد کي تکميل تک پر امن مظاہرے جاري رکھنے پر زور ديا -
مظاہرين نے نعرے لگاتے ہوئے زور ديا کہ عبد اللہ صالح کي باقيات کے خاتمے تک وہ پر امن مظاہرے جاري رکھيں گے -
مظاہرين نے اسي طرح انقلابيوں ميں اتحاد پر زور ديتے ہوئے اختلافات اور قبائلي جھگڑے پيدا کرنے والے تمام اقدامات کي مخالفت کا بھي اعلان کيا - انہوں نے يمن کے داخلي امور ميں غير ملکي مداخلت کو نا قابل قبول قرار ديتے ہوئے ، امريکہ کي جانب سے يمن کے اقتدار اعلي کي خلاف ورزي اور جنوبي علاقے ميں مسلسل جاري ڈرون حملوں کي مذمت کي - يمن ميں جنوري سن دو ہزار گيارہ کے اواخر سے حکومت مخالف مظاہرے شروع ہوئے جو اب تک جاري ہيں -ان مظاہروں کے دوران اب تک سيکڑوں لوگ سيکورٹي فورس کے حملوں ميں ہلاک اور زخمي ہو چکے ہيں. ........
/169