3 فروری 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر علی لاریجانی نے سنیما میں اسلامی بیداری کے زیرعنوان ہونے والی کانفرنس میں کہا ہے کہ علاقے میں اسلامی بیداری مسلانوں کی خودی کی طرف بازگشت ہے۔

ابنا: علی لاریجانی نے سنیما میں اسلامی بیداری کے موضوع پر تہران میں منعقدہ کانفرنس میں اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ علاقے میں اسلامی بیداری مسلمانوں کی خودی کی طرف بازگشت ہے، کہا کہ مشرق وسطی کے علاقے میں انقلابوں کے اسلامی ہونے کی طرف عدم توجہی حققیت پر پردہ ڈالنا ہے۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں اسلامی بیداری نے زلزلے کی طرح علاقے کو ہلا کر رکھ دیا اور ڈکٹیٹروں کو سرنگوں کردی

ا۔ دریں اثنا وزیر ثقافت و اسلامی ہدایت سید محمد حسینی نے اس کانفرنس میں ایران کے اسلامی انقلاب کو علاقے کے ممالک کے لئے گراں بہا مثال و تجربہ قرار دیا اور کہا کہ ان تجربات سے اسلامی ممالک میں بہترین طریقے سے استفادہ کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اب بھی امریکہ ، مغرب اور سامراجی عناصر مختلف طریقوں سے علاقے میں اسلامی بیداری کو سرکوب کرکے علاقے میں اپنے پٹھو ڈکٹیٹروں کو باقی رکھنے کے درپے ہیں۔

سنیما میں اسلامی بیداری کے موضوع پر تہران میں آئي آر آئی بی کے کانفرنس ہال میں منعقد ہونے والی اس ایک روزہ کانفرنس میں علی لاریجانی اور سید محمد حسینی کے علاوہ بڑی تعداد میں غیر ملکی مہمان بھی شریک ہیں۔کانفرنس میں مختلف ممالک کے چار سو سے زیادہ غیر ملکی مہمانوں نے شرکت کی ہے۔
........

/169