3 فروری 2012 - 20:30

اسلامی انقلاب کی علمی و سائنسی ترقی و پیشرفت سے متعلق چوتھا قومی فیسٹیول آج تہران میں شروع ہوگيا۔

ابنا: آج صبح تہران کی امام خمینی عید گاہ میں صدر مملکت ڈاکٹر احمدی نژاد کی تقریر سے اس فیسٹیول کا آغاز ہوا۔ صدر مملکت نے فیسٹیول میں پہنچنے کے بعد سب سے پہلے شہید ہونے والے ایرانی ایٹمی سائنس دانوں اور ماہرین کو خراج عقیدت پیش کیا۔ مذکورہ فیسٹیول ایرانی ٹیکنالوجی اور ترقی کی عظیم تجارتی نمائش کے قالب میں آج عشرۂ فجر کے چوتھے دن شروع ہوا جو اٹھارہ فروری تک جاری ر ہے گا۔

اس فیسٹیول کے بین الاقوامی شعبے میں سری لنکا ، ہندوستان ، روس ، اٹلی ، مصر ، عراق اور مالی کے تینتیس سائنس داں بھی شریک ہیں۔

صدر مملکت احمدی نژاد نے فیسٹیول میں اپنے خطاب کے دوران کہا کہ اسلامی انقلاب کے دشمن اسلامی جمہوریہ ایران کی ترقی و پیش رفت سے خوف زدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملت ایران کے دشمن ایرانی سائسن دانوں کو قتل کرکے ملت ایران کی ترقی کو روکنا چاہتے ہیں لیکن وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے۔

ڈاکٹر احمدی نژاد نے ایران کے شہید سائنس دانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ، کہ جو امریکہ اور صہیونی ریاست کے ایجنٹوں کے ہاتھوں شہید ہوئے ہیں، انہیں عظیم عالمی سائنس داں قرار دیا اور کہا کہ اسلامی جمہوریۂ ایران نے علم و دانش کو سیاسی اور زور زبردستی کے حربے میں تبدیل نہیں کیا ہے بلکہ ایرانیوں نے علم و ٹیکنالوجی کو انسانی معاشرے کی خدمت میں ترقی دی ہے۔ ........

/169