ابنا: تفصیلات کے مطابق لوئر کرم ایجنسی کے علاقے شیدانو ڈنڈ میں جمعہ کی صبح ایف سی چیک پوسٹ پر شدت پسندوں کے حملے میں پانچ اہلکار جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے جبکہ شدت پسند 5 اہلکاروں کو اغواءکر کے ساتھ لے گئے ۔
فورسز کی جوابی کارروائی میں 20 شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔اورکزئی ایجنسی میں فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ دو روز سے جاری ہے۔ تازہ جھڑپوں میں 6 عسکریت پسند ہلاک ہو گئے ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اپر اورکزئی کے علاقوں تور صمد ، کاگو قمر میں سیکورٹی فورسز نے گولہ باری کر کے شدت پسندوں کے 2 ٹھکانے تباہ کر دیے اس جھڑپ میں 6 پچیس افراد ہلاک۔
دو دن سے جاری جھڑپوں میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے بھاری توپ خانہ کے ذریعے حملے جاری ہیں ۔ تازہ جھڑپوں کے بعد علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کیا گیا جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ کوٹلہ سیداں میں نا معلوم افراد نے چوکیدار کو باندھ کر گرلز پرائمری سکول کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا۔دھماکے میں40 کلووزنی مواداستعمال کیاگیاجس سے اسکول کے کمروں‘برآمدہ اور چار دیواری کونقصان پہنچا۔ ٹاون پولیس نے چوکیدارکی رپورٹ پر 5 مسلح ملزمان کیخلاف دھماکا خیزموادرکھنے اوردہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیاہے بھی مارے گئے ۔........ /169