3 فروری 2012 - 20:30

افغانستان ميں طالبان کے رہنما ملا عمر کي جانب سے امريکي صدر باراک اوبامہ کے نام مذاکرات کيليے ايک خط لکھے جانے کا انکشاف ہوا ہے.

ابنا: ذرائع کے مطابق ملا عمر نے صدر باراک اوبامہ کو گذشتہ سال جولائي ميں ايک مراسلہ تحرير کيا تھا ،جس ميں افغانستان ميں جنگ بندي کے معاملے پر بات چيت ميں دلچسپي کا اظہار کيا گيا تھا. خط ديکھنے والے اسے اصلي قرار ديتے ہيں ليکن امريکي انتظاميہ نے خط کي تصديق سے گريز کيا ہے.

ان کا کہنا ہے کہ وہ اس بات کا فيصلہ نہيں کرسکتے کہ يہ خط ملا عمر کي جانب سے آيا ہے. ملا عمر کے نام سے اس غيردستخط شدہ خط کو جولائي ميں طالبان کے ايک رابطہ کار نے پہنچايا تھا......... /169