ابنا: اطلاعات کے مطابق چین کے وزیر اعظم ون جیابائو نے ایران پر پابندیاں لگانے کی جرمن چانسل انگلا مرکل کی درخواست مسترد کردی۔ ون جیا بائو نے کہا کہ بیجنگ دنیا کے ملکوں کے مغرب کی زور زبردستی کی پالیسیوں اور غیر قانونی پابندیوں کے خلاف ہے۔ بعض مغربی ذرائع ابلاغ نے چین کی جانب سے جرمن چانسلر کی درخواست کے مسترد کئے جانے کی خبرکو سنسر کردیا ہے۔ انگلا مرکل نے چین کو بھی ایران کے خلاف پابندیوں میں شامل کرنے کے لئے چین کا دورہ کیا ہے۔ ون جیا بائو نے انگلا مرکل سے کہا ہے کہ ایران کے خلاف پابندیوں کا کوئي نتیجہ نہیں نکلے گا اور طاقت کے استعمال سے مشرق وسطی میں افراتفری اور کشیدگي پھیل جائے گي جو کسی بھی ملک کے لئے فائدہ مند نہیں ہے۔ چین کے وزیر اعظم نے کہا کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ تعلقات قائم رکھے گا کیونکہ بیجنگ کو ان تعلقات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب جبکہ ایران پانچ جمع ایک گروپ کے ساتھ گفتگو کے لئے آمادہ ہے تو مغرب کو اس موقع سے پورا پورا فائدہ اٹھانا چاہیے۔ انہوں نے ایک بار پھر تاکید کی کہ ایران کے ایٹمی معاملے کو حل کرنے کی واحد راہ گفتگو ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل امریکہ کے وزیر خزانہ، برطانوی وزیرخزانہ اور امریکہ کے سابق وزیر خارجہ ہینری کیسینجر نے چين کو ایران کے خلاف پابندیوں میں شامل کرنے کی غرض سے بیجنگ کا دورہ کیا تھا تاہم ان سب مغربی حکام کو ناکامی ہوئي ہے۔ ........
/169