ابنا: اطلاعات کے مطابق دارالحکومت قاہرہ میں جمعرات کے روز پولیس اور فوٹبال شائقین اور مصر کی اعلی فوجی کونسل کے مخالفین کے مابین جھڑپیں ہوئیں جن کے نتیجہ میں چار سو عام شہری زخمی ہوگئے۔قاہرہ میں ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا اور پورٹ سعید شہر میں حالات پر قابو پانے میں ناکامی پر فوجی کونسل کی مذمت کی۔ واضح ر ہے کہ مصرکے شمالی شہر پورٹ سعید میں واقع اسٹیڈیم میں بدھ کے روز ہونے والے فٹ بال میچ کے بعد اسٹیڈیم میں خونریز جھڑپیں ہوئي تھیں جن میں چوہتر افراد مارے گئے تھے۔ان جھڑپوں میں ایک ہزار سے زیادہ افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ ........
/169