ابنا: مصر کي متعدد سياسي جماعتوں اور تنظيموں نے اس سلسلے ميں حکمراں فوجي کونسل اور اسي کي جانب سے منصوب شدہ وزير اعظم کو اس کا ذمہ دار قرار ديا ہے اور کابينہ کو منحل کئے جانے، وزير اعظم الجنزوري اور پورٹ سعيد کے گورنر اور پوليس سربراہ کي برطرفي کا مطالبہ کيا ہےـ سياسي تنظيموں نے کہا ہے کہ قوم کو موجودہ بحران سے نجات دينے والي حکومت کي تشکيل عمل ميں آني چاہئےـ
ادھر اخوان المسلمين کے رہنما محمد بديع نے مصر کے عوامي انقلاب کے خلاف جاري سازشوں کي طرف سے خبردار کرتے ہوئے پورٹ سعيد کے واقعے کو ناپاک عناصر کي ريشہ دوانيوں کا نتيجہ قرار ديا ہےـ اخوان المسلمين کے سياسي بازو آزادي و انصاف پارٹي نے جسے مصر کي پارليمنٹ ميں سب سے زيادہ نشستيں حاصل ہوئي ہيں پورٹ سعيد کے اسٹيڈيم ميں رونما ہونے والے سانحے کو اس سازش کا اہم حصہ قرار ديا ہے جو انتخابات کے انعقاد کے بعد رچي گئي ہےـ
متعدد ارکان پارليمنٹ نے بھي اسٹيڈيم ميں جھڑپوں کے وقت سيکورٹي اہلکاروں کے غائب رہنے پر شديد نکتہ چيني کي ہے اور اسے سوچي سمجھي سازش کا حصہ قرار ديا ہےـ قاہرہ کے التحرير اسکوائر پر بھي ہزاروں کي تعداد ميں مصري مظاہرين جمع ہوئے اور انہوں نے بھي پورٹ سعيد ميں ايک ہزار سے زائد افراد کے ہلا ک اور زخمي ہونے کے لئے حکمراں فوجي کونسل کو قصوروار قرار دياـ وزير اعظم کمال الجنزوري نے حالانکہ فٹبال فيڈريشن کے سربراہ اور پورٹ سعيد کے گورنر کو برطرف کرکے عوامي غم و غصے کو کم کرنے کي کوشش کي ہے ليکن عوام کا کہنا ہے کہ پورٹ سعيد کے واقعے کي اصلي ذمہ دار حکمراں فوجي کونسل کے سربراہ طنطاوي اور عبوري حکومت ہےـ چونکہ فوجي کونسل کے ارکان حسني مبارک کي ڈکٹيٹر حکومت کے منصوبہ کردہ عناصر ہيں اس لئے انقلابي تنظيموں کا کہنا ہے کہ يہ عناصر انقلاب کے خلاف سازشوں ميں ملوث ہو سکتے ہيں ـ بہرحال پورٹ سعيد کے فٹبال اسٹيڈيم ميں جو واقعہ رونما ہوا خواہ وہ اتفاقيہ رہا ہو يا منصوبہ بند سازش کا حصہ، اس سے مصر ايک بار پھر سلگ اٹھا-
عوام نے حکمراں فوجي کونسل اور عبوري حکومت کو ملکي امور کي ذمہ داري سنبھالنے ميں ناکام قرار ديا اور اقتدار سويلين حکومت کو منتقل کئے جانے کي ضرورت پر زور ديا-.........
/169