ابنا: مجید کامجو نے کہا کہ شام میں گيارہ ایرانی زائرین کو اغوا کر لیا گيا ہے اور اغوا کاروں کا یہ گھسا پٹا حربہ بےاثر اور بے سود ہے۔ کامجو نے کہا کہ ایرانی زائرین عام شہری تھے۔
انہوں نے کہا کہ اغوا کار ایرانی شہریوں کے پاسپورٹ چھین لیتے ہیں، ان سے تاوان وصول کرتے ہیں اور انہیں لوٹ لیتے ہیں۔یاد رہے کہ بدھ کے دن شام کے شہر حلب میں دہشت گردوں نے گيارہ ایرانی زائرین کو اغوا کرلیا تھا۔
شام میں ایرانی زائرین کے اغوا کی یہ تیسری کارروائي ہے اس سے پہلے جمعرات کو شام کے شمالی علاقے میں گيارہ ایرانی زائرین اور اس سے پہلے گيارہ ایرانی انجینیروں کو حمص میں اغوا کیا گيا تھا۔ ........
/169