29 جنوری 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی ریڈیو ٹی وی کی ورلڈ سروس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد سر افراز نے کہا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی تشہیراتی مہم کے ذریعے علاقائی صورتحال اپنے مفاد میں تبدیل کرنے کے لۓ کوشاں ہیں۔

ابنا: ڈاکٹر محمد سر افراز نے مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے ممالک میں اسلامی بیداری کی لہر کو ایک سال کا عرصہ گزرنے کی جانب اشارہ کرتے ہوۓ کہا کہ خطے کی اقوام یکے بعد دیگرے میدان میں اتر رہی ہیں اور وہ وسیع پیمانے پر مظاہرے کر کے خالی ہاتھوں ظالم حکمرانوں کی سرنگونی کے لۓ کوشاں ہیں۔

ڈاکٹر محمد سر افراز نے اس بات پر تاکید کی کہ اسلامی بیداری کی تحریک میں لوگوں کی بصیرت واضح طور پر نظر آتی ہے اور ان تحریکوں کے ادراک کے ذریعے علاقائی انقلابات کے سرچشمے اور ایران کے اسلامی کردار کو سمجھا جا سکتا ہے۔.......

/169