28 جنوری 2012 - 20:30

اپوزیشن لیڈر چودھری نثار نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے دھوکے کی انتہا کر دی ہے.

ابنا: ایک بیان میں چودھری نثار نے کہا ہے کہ آزاد و خود مختار الیکشن کمیشن کے قیام اور مستند انتخابی فہرستوں کے بغیر صرف سیاسی مقاصد کیلئے آئین میں ترمیم دہرا معیار ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ نیٹو حملے کے معاملے پر بحث کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کے متعلق انکا سوال ہے کہ حکومت اپنی نااہلی کا بوجھ پارلیمنٹ پر کیوں ڈالنا چاہتی ہے۔

.........

/169