28 جنوری 2012 - 20:30

برطانيہ ميں جنگ کے مخالفوں اور شہري تنظيموں کے کارکنوں نے لندن ميں امريکي سفارتخانے کے سامنے امريکا اور برطانيہ کي جنگ پسندانہ پاليسيوں کے خلاف احتجاجي مظاہرہ کيا ہے-

ابنا: برطانيہ کے ايک بڑے جنگ مخالف اتحاد، متعدد شہري تنظيموں، مزدور يونينوں، طلبا تنظيموں اور ايران ميں فوجي مداخلت کي مخالف غير سرکاري تنظيم، فلسطين سے يکجہتي کي تنظيم اور برطانوي پارليمنٹ کے کئي جنگ مخالف اراکين پارليمنٹ نے اس مظاہرے ميں شرکت کي- جنگ روکو اتحاد کي کو آرڈي نيٹر لنڈسي جرمن نے امريکا اور برطانيہ کي يکطرفہ پاليسيوں پر سخت تنقيد کرتے ہوئے کہا کہ ايران کے تيل پر پابندي عائد کرنے کا يورپي يونين کا فيصلہ در حقيقت تہران کے خلاف اقتصادي جنگ کا اعلان ہے اور اس کا مقصد ايران کي معيشت کو کمزور بنانا ہے-ليبر پارٹي کے سينير اراکين پارليمنٹ جرمي کوربن اور ميک ڈونلڈ نے بھي امريکا مخالف اس مظاہرے ميں تقرير کي- کوربن نے کہا کہ مغربي حکام يہ چاہتے ہيں کہ قوم پرستي اور جھوٹے نيشنلزم کو ہوا دے کر نااميد اور بے روزگار نوجوانوں کو ملک کي بري اقتصادي پاليسيوں پر اعتراض سے روک ديں اور وہ سوچتے ہيں کہ دوسرے ممالک سے جنگ اور ان ميں فوجي مداخلت، اپني معاشي پاليسيوں پر اعتراضات کو روکنے کا ايک دوسرا طريقہ ہے ـ

........

/169