ابنا: فرانس کے ايک ٹي وي چينل نے رپورٹ دي ہے کہ يمن کا ڈکٹيٹر عبداللہ صالح سنيچر کي شام امريکا پہنچ گيا - اس ٹي وي چينل نے بتايا ہے کہ عبداللہ صالح امريکا ميں کسي نامعلوم جگہ پر گيا ہے - امريکا نے دعوي کيا ہے کہ اس نے عبداللہ صالح کو علاج کے لئے وقتي طور پر اپنے ہاں آنے کي اجازت دي ہے -
امريکا نے يہ بيان ايسي حالت ميں ديا ہے کہ امريکا نے عبداللہ صالح کو عدالتي استثنا ديئے جانے کي حمايت کي ہے جبکہ بعض ٍذرائع کا کہنا ہے کہ امريکا کي کوششوں سے ہي يمن کے ڈکٹيٹر عبداللہ صالح کو عدالتي استثنا دياگيا ہے -
قابل ذکر ہے کہ يمن کے عوام عبداللہ صالح کو عدالتي استثنا ديئے جانے کے خلاف ہيں اور انہوں نے ملک گير مظاہرے کرکے عبداللہ صالح پر مقدمہ چلانے کا مطالبہ کيا ہے.........
/169