ابنا: پاکستان کے وزير اعظم يوسف رضا گيلاني نے ڈيووس فورم ميں ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے مزيد کہا کہ پاکستان اور امريکا کے باہمي اعتماد ميں کمي ہے اور امريکہ ہميں اس بات کي ضمانت فراہم کرے کہ وہ آئندہ کبھي بھي ايبٹ آباد جيسي يکطرفہ کارروائي نہيں کرے گا-
يوسف رضا گيلاني نے مزيد کہا کہ ہم نے بہت زيادہ حد تک شدت پسندوں کو قبائيليوں سے الگ کرديا تھا مگر جب ان علاقوں ميں ڈرون حملے ہوتے ہيں تو ان کے لئے ہمدردي کے جذبات پيدا ہوجاتے ہيں جس کي وجہ سے سياسي قيادت اور فوج کا کام مشکل ہوجاتا ہے-
پاکستاني وزير اعظم نے کہا کہ ہم نے کبھي بھي ڈرون حملوں کي اجازت نہيں دي اور اب پاکستان امريکہ کے ساتھ تعلقات کے لئے نئے قواعد و ضوابط چاہتا ہے اور ہم کو اب اس بات کي يقين دہاني چاہئے کہ امريکہ آئندہ کبھي بھي ايبٹ آباد جيسي يکطرفہ کارروائي نہيں کرے گا-........
/169