27 جنوری 2012 - 20:30

تشویش کی بات ہے کوئٹہ میں روزانہ قتل ہورہے ہیں’ کوئی نوٹس نہیں لیتا’ چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدریاسلام آباد سپریم کورٹ نے بلوچستان میں ٹارگٹ کلنگ پرآئی ایس آئی اورایم آئی سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سیکرٹری دفاع اوراٹارنی جنرل کونوٹس جاری کردئیے ہیں‌.

ابنا: چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری نے کہا ہے کہ تشویش کی بات ہے کہ کوئٹہ میں‌ روزانہ قتل ہورہے ہیں‌ کوئی نوٹس نہیں‌لیتا. بلوچستان سے ٹارگٹ کلنگ سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی. انٹیلی جنس بیوروکی جانب سے عدالت میں ٹارگٹ کلنگ کے حوالے سے خفیہ دستاویزات جمع کروائی گئیں. آئی بی کے وکیل کا کہنا تھا کہ ان دستاویزات میں حساس معلومات ہیں‌اس لئے انہیں خفیہ رکھا گیا ہے.

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ آپ کہتے ہیں‌ توہم ایسا ہی سمجھ لیتے ہیں ورنہ اس میں جو لکھا ہے وہ سب کومعلوم ہے. چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری نے کہا کہ تشویش کی بات ہے کوئٹہ میں روزانہ قتل ہورہے ہیں‌ کوئی نوٹس نہیں لیتا جسٹس خلجی عارف حسین نے کہا کہ یہاں‌ کون نہیں جانتا کہ بلوچستان میں ٹارگٹ کلنگ ہورہی ہے’ کن کے کہنے سے چیزیں خفیہ نہیں‌ہوجاتیں.

آئی بی کے وکیل کا کہنا تھا کہ مجھے ڈی جی آئی بی نے دستاویزات کوخفیہ رکھنے کی ہدایت کی تھی. عدالت نے بلوچستان میں ٹارگٹ کلنگ پرآئی ایس آئی اورایم آئی سے بھی رپورٹ طلب کرلی جبکہ سیکرٹری دفاع اوراٹارنی جنرل کونوٹس جاری کردیا گیا ہے. کیس کی مزید سماعت 6 فروری کوہوگی.

........

/169