ابنا: اجلاس سے مولانا شیرانی اوردیگرکا خطاب کوئٹہ جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی دفترچمن ہاوسنگ کوئٹہ میں اتحاد ملت اسلامیہ محاز کااجلاس زیرصدارت مولانا محمد خان شیرانی ، امیرجمعیت علماء اسلام بلوچستان وچئیرمین اسلامی نظریاتی کونسل منعقد ہوا.جس میں مولانا عبدالقدوس ساسولی، مرکزی ڈپٹی مرکزی جنرل جمعیت علماء اسلام ‘ مرکزی رہنما مجلس وحدت المسلمین علامہ سید ہاشم موسوی، علامہ مہدی نجفی، سربراہ شیعہ علماء کونسل بلوچستان علامہ جعہ اسدی پرنسپل جامعہ امام صادق (علیہ السلام) کوئٹہ شریک ہوئے.
اجلاس میں ملکی وبین الاقوامی اوربلوچستان کی صورتحال پرمشاورت ہوئی اوراسے انتہائی تشیوشناک قراردیا گیا. اجلاس میں مختلف امورزیربحث آئے اورمختلف فیصلے ہوئے اجلاس میں مولانا محمد خان شیرانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی سامراجی قوتوں نے امریکہ کی سرپرستی میں نیٹوکے نام سے ایک تہذیبی جنگ شروع کررکھی ہے جس کو دہشت گردی سے تعبیر کیا جارہا ہے ان قوتوں اورانکے پیشرواعلان کرچکے ہیں کہ اب تہذیبوں یعنی مغربی اوراسلامی تہذیب کی جنگ ہوگی . انہوں نے کہا کہ جب تک نیٹونامی تنظیم ہوگی تواسلام اورامت مسلمہ کا خون بہے گا. ان کی سازش ہے کہ مذہبی فرقہ واریت کے کے نام پرہمیں قتل کریں اورہمیں دہشتگردقرار دیتے ہوئے ہم تماشہ بھی بنیں لہٰذا ہمیں وحدت اتفاق سے ان مذموم سازشوں کا مقابلہ جذبات کے بجائے دلیل اورسنجیدگی سے کرنا چاہیئے.
اجلاس میں میکانگی روڈ پرتین شیعہ نوجوانوں کی ٹارگٹ کلنگ کی بھرپورمذمت کی گئی اورقاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا.اجلاس کے بعد مذہبی جماعتوں کے تمام سربراہان مولانا محمد خان شیرانی کی سربراہی میں امام بارگاہ جاکر تین نوجوانوں کی فاتحہ خوانی میں شریک ہوئے فاتحہ خوانی کے موقعہ پر مولانا محمد خان شیرانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپس میں متحد ہونا ضروری ہے ورنہ دشمن ہمیں ایک ایک کرکے ماردے گا.
........
/169