27 جنوری 2012 - 20:30

طالبان کاایک وفد امریکی اور افغان حکام سےمذاکرات کےلئے قطر پہنچ گیاہے۔

ابنا: طالبان کےسابق عہدیدار مولوی ارسلارحمانی جواس وقت طالبان کےاعلی مذاکرات کار کی ذمہ داری ادا کررہےہيں کہاکہ طالبان امریکہ اور افغان حکام کےساتھ مذاکرات کاسلسلہ جلد شروع کرنےوالےہيں۔رحمانی نےکہاکہ طالبان افغانستان کےسیاسی عمل میں مشارکت کےلئے تیار ہیں۔انھوں نےمزید کہاکہ توقع ہےکہ امریکہ ، طالبان ، جرمنی اور قطر کےدرمیان مذاکرات جو دوہزاردس سےشروع ہوئےتھے ، مثبت نتائج کےحامل رہےہيں۔

درایں اثنا طالبان کےترجمان نے افغانستان میں امریکہ کاایک ڈرون طیارہ مارگرانےکی خبردی ہے۔طالبان ترجمان نےآج دعوی کیاکہ طالبان نےامریکہ کا یہ ڈرون طیارہ صوبہ غزنی کےعلاقےمیں گرایاہے۔ادھربرطانوی وزارت دفاع نے جنوبی افغانستان میں اپنےایک فوجی کی ہلاکت کی خبردی ہے۔ اس طرح افغانستان میں دوہزارایک سےتین سوستانوےفوجی مارےجاچکےہيں۔جبکہ افغان وزارت داخلہ نے پانچ طالبان کی ہلاکت اور بیس سےزيادہ طالبان کی گرفتاری کی خبردی ہے۔........

/169