27 جنوری 2012 - 20:30

ہندوستان کےزیرانتظام کشمیرکی خواتین نے امریکہ کےخلاف مظاہرےکئے۔

ابنا: آج سیکڑوں کشمیری خواتین نے پاکستانی ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی گرفتاری اورامریکی جیل میں ان کےساتھ جنسی زیادتی پراحتجاج کرتےہوئےسری نگرمیں دھرنا دیا اور اس واقعےکی مذمت کی ۔

مظاہرین نےامریکہ کےاس بزدلانہ اورناقابل معافی جرم پرشدید غم وغصےکااظہارکیا اور ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائی کامطالبہ کیا۔ اس موقع پرمظاہرین نے امریکہ کےخلاف نعرےلگائے اور امریکی پرچم نذرآتش کرنےکےساتھ ہی وہائٹ ہاؤس پر علاقےمیں بدامنی اورعدم استحکام پیداکرنےاورملکوں کےامور میں مداخلت کاالزام لگایا۔

واضح رہےکہ ڈاکٹرعافیہ صدیقی ایک ماہرنفسیات ڈاکٹرہیں جنھیں دوہزارآٹھ میں افغانستان ميں امریکی فوجیوں کوقتل کرنےکی کوشش کےالزام میں چھیاسی سال قید کی سزا سنائی ہے ۔ ڈاکٹرعافیہ صدیقی اس الزام کومسترد کرتی رہی ہیں۔
........

/169